کشمیریوں کو مارنے کیلئے فضائی حملے کیے جائیں: سابق بھارتی ائرچیف

ممبئی(اے پی پی)بھارتی ایئرفورس کے سابق سربراہ ائیرچیف مارشل پی وی نائک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران نوجوانوں کو مارنے کے لیے ہوائی حملے کیے جانے چاہئیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پی وی نائک نے ممبئی میں ایک میڈیا انٹریو میں اپنی فسطائی ذہنیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو کشمیریوں کے خلاف سخت فیصلے لینے ہوں گے جنکا حالات تقاضا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی طاقت کا سخت استعمال ہونا چاہئے جبکہ لائن آف کنٹرول کے نزدیک ان علاقوں کو،جہاں سے دراندازی کے خطرات موجود ہیں ، 10کلومیر کی حدود تک انتہائی حساس اور ان میں عام لوگوں کی نقل وحمل کو غیر قانونی قراردیا جانا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن