لاہور(اےن اےن آئی) سےنئر اداکارہ فضےلہ قاضی نے کہا ہے کہ ہماری پستی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم نے خدا کے احکامات کو ماننا چھوڑ دےا ہے ، قرآن مجےد جےسی کتاب کو خوبصورت غلاف مےں لپےٹ کر اپنے گھر کی کسی اونچی جگہ پرکھ دےتے ہےں ےا پھر اپنی بچےوں کی شادےوں مےں ان کے جہےز مےں دےتے ہےں ،قرآن سے دوری کی وجہ سے ہمےںبے شمارمسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر قرآن پاک کو کھول کر ترجمہ کے ساتھ پڑھا جائے تو ہماری زندگےوں مےں انقلابی تبدےلےاں رونما ہوسکتی ہےں ۔ فضیلہ قاضی نے کہا کہ والدےن کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو قرآن کی تعلےم لازمی دےں ۔انہوںنے کہاکہ ہم خدا کے احکامات پر چل کر ہی اپنی زندگےوں کو بہتر بنا سکتے ہےں اس سے دوری نے ہمےں کہےں کا نہےں رکھا ،مےری تمام مسلما ن بہن بھائےوں سے اپےل ہے کہ وہ خود بھی قرآن پڑھےں اوربچوں کو بھی دےن کی طرف راغب کرےں ۔
قرآن سے دوری کی وجہ سے ہمےںبے شمارمسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے: فضیلہ قاضی
Jun 11, 2017