کھوٹے سکے مدےنے مےں چلتے ہےں ، اس کی بڑی مثال مےری اپنی ذات ہے :ابرار الحق

Jun 11, 2017

ایک وقت میں مجھے روزہ رسول کے پاس نہیں جانے دیا گیا تھا ، پھر خدا کی ذات نے معجزہ کیا اور روزہ رسول کے اندر تھا

لاہور (اےن اےن آئی) گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ کھوٹے سکے مدےنے مےں چلتے ہےں ، اس کی بڑی مثال مےری اپنی ذات ہے ،اےک مرتبہ مےں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب گےا اور جب مےں نے مدےنہ مےں روزہ رسول کی جالےوں کے پاس جا کر انہےں چومنا چاہاتو وہاں موجود شرطوں نے مجھے بازﺅں سے زبردستی پےچھے کی جانب سے دھکےل دےا اور پھر خدا کی ذات نے وہ معجزہ بھی دکھاےا جب مےں پاکستان واپس پہنچا تو چند روز بعد چوہدری شجاعت اےک ماہ کے لئے وزےراعظم بن گئے اور مےں ان کو مبارکباد دےنے کے لئے ان کے پاس پہنچا تو وہ عمرے پر جانے کی باتےں کررہے تھے تو مےں نے بھی ان سے کہاکہ مےں بھی آپ کے ساتھ چلوں گا اور پھر مےں وزےراعظم کے وفد کے ہمراہ عمرے کی سعادت کے لئے گےا اور مدےنہ شرےف مےں روزہ رسول پر حاضری ہوئی تو ہمارے لئے روزے کے دروازے کھول دئیے گئے تھے اور مےں روزہ رسول کے اندر تھا اور وہاں مےری کےفےت اےسی تھی کہ مےں بےان نہےں کرسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مےرے لئے اےک معجزہ ہی تھا کہ اےک وقت مےں مجھے جالےوں کو ہاتھ نہےں لگانے دےا گےا اور دوسری مرتبہ مےں وزےراعظم کے ہمراہ احترام سے روزہ کی زےارت کی اور وہاں پر موجود برتنوں کو بوسہ دےا ۔ انہوںنے کہاکہ یہ مےری زندگی کا ےادگار لمحہ تھا جس کو مےںکبھی بھی فراموش نہےں کرسکتا ۔

مزیدخبریں