پاکستانی پرامن اور کرکٹ سے پیار کرنیوالے لوگ ہیں : عمران خان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کرکٹ لیجنڈز ویوین رچرڈز اور آئن چیپل سے ملاقات کی جن میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ عمران خان نے ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی اپنا کردار ادا کریں۔ عمران خان نے اس حوالے سے کہا کہ سر ویوین رچرڈز اور آئن چیپل کے ساتھ افطاری کی۔ کرکٹ میں ویوین رچرڈز اور آئن چیپل سے بہت متاثر رہا۔ آئن چیپل سے عمران خان سے گفتگو کرتے کہا کہ پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے، ہم اسلام آباد میں خود کو زیادہ محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ ویوین رچرڈز نے کہا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کو بلاخوف و خطر پاکستان آنا چاہئے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...