لندن (سپورٹس ڈیسک ) ارجنٹائن کو ویمنز ٹیم نے انگلینڈ ویمنز ہاکی ٹیم کو انٹر نیشنل ہاکی سیریز میں کو شکست دیدی ۔ ہوم گراﺅنڈ پر کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم کو بری طرح شکست کا سامنا کرناپڑا ۔ مہمان ٹیم کھیل کے شروع سے چھائی رہی اور میزبا ن کھلاڑیوں کو دبا ﺅ کا شکار رکھا ۔ ارجنٹائن ویمنز ٹیم نے ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی حاصل کی ۔مہمان ٹیم نے آغاز میں گول کر کے برتری حاصل کر لی ۔ بعد ازاں وقفے وقفے سے گول کرکے میدان مار لیا۔ انگلینڈ ویمنز ٹیم آج ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی ۔
ویمنز ہاکی : ارجنٹائن نے انگلینڈ کو 5-1سے شکست دیدی
Jun 11, 2017