برمنگھم (سپورٹس ڈیسک )چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا ۔ کینگروز کے پہلے دونوں میچز بھی بارش کی نذر ہو گئے تھے ۔ آسٹریلیا نے 9وکٹوں پر 277رنز بنائے ۔ ارون فنچ 68‘کپتان سمتھ56 اور ہیڈ ناقابل شکست 71رنز بناکر نمایاں رہے ۔ مارک ووڈ اور عادل راشد نے چار چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ انگلش ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا ‘35رنز پر پانچ وکٹیں گرنے کے بعد کپتان مورگن نے آل راﺅنڈر بین سٹوکس کے ساتھ اننگز کو اسنبھالا اور سکور کو 194رنز تک پہنچا دیا ۔مورگن 87رنز بناکر رن آﺅٹ ہوئے ۔ جیسن رائے چار ‘اینڈریو ہیلز صفر اور جو روٹ پندرہ رنز بناکر آﺅٹ ہوئے‘سکور 40.2اوورز میں 240رنز تک پہنچا تو بارش شروع ہو گئی جس کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا ۔ بین سٹوکس2 10نز اور جوز بٹلر 29رنز پر رہے تھے ۔ ہیزل ووڈ نے دو جبکہ مچل سٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی‘انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت چالیس رنز سے فاتح قرار دیا گیا ۔ بین سٹوکس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ آسٹریلیا کی شکست کے ساتھ ہی بنگلہ دیش کی ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر گئی ۔ انگلینڈ کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے ۔ میچ کے اختتام پر آسٹریلوی کپتان سمتھ نے کہا کہ پہلے دونوں میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے ہمیں نقصان اٹھانا پڑا ‘آج بھی بارش آگئی جس کی وجہ سے کچھ نہیں کرسکے ۔ کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم بارش کے سامنے کچھ نہیں کرسکتے ‘چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنل دوڑ سے باہر ہونے پر افسوس ہے ۔ انگلش کپتان مورگن نے کہا کہ کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کامظاہر ہ کیا جس کی وجہ سے کامیابی ملی ۔ابتدا میں تین وکٹیں جلد گرنے سے دباﺅ میں نہیں آئے ‘امکان تھا کہ بارش ہوگی جس کی وجہ سے تیز کھلنے کی کوشش کی اور ہم کامیاب رہے ۔ سیمی فائنل کیلئے پہلے ہی کوالیفائی کرچکے تھے جس کی وجہ سے ٹیم پر کوئی دباﺅ نہیں تھا ۔لندن (سپورٹس ڈیسک ) چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی میں بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پول میں اپنا آخری میچ کھیلیں گی ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن اڑھائی بجے کھیلا جائے گا۔ میچ دونو ں ٹیموں کیلئے کوارٹر فائنل کی حیثیت رکھتا ہے اور ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی ۔ بارش کی صورت میں بہتر رن ریٹ کی وجہ سے بھارتی ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گی
چیمپئنز ٹرافی: بین سٹوکس کی سنچری ، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ہرا کر باہر کردیا
Jun 11, 2017