سوشل میڈیا پر گستاخی بہاولپور کی خصوصی عدالت نے پہلی بارلاہور کے رہائشی ملزم کوسزائے موت سنادی

بہاولپور(نامہ نگار+نیٹ نیوز ) بہاولپور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے جرم پر لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو سزائے موت سنا دی۔ حکومتی وکیل کے مطابق اے ٹی سی کے جج شبیر احمد نے 30 سالہ شخص کو سزائے موت سنادی۔ کاؤنٹرٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ملزم کو گزشتہ سال بہاولپور سے گرفتار کیا تھا اور ملتان پولیس سٹیشن میں ان کے خلاف مقدمہ درج تھا۔ ملزم تیمور رضا نیمبینہ طور پر فیس بک پر مذہب کی توہین پر مبنی مواد شائع کیا تھا۔ خیال رہے سوشل میڈیا پر گستاخی پر پہلی مرتبہ سزائے موت جیسی سنگین سزا سنائی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...