چیمپئنزٹرافی :پاکستان کا سری لنکا کیخلاف پلان تیار ، شاہینوں کی 3 گھنٹے پریکٹس

لندن (سپورٹس ڈیسک ) چیمپئنزٹرافی میں پاکستان پول کا آخری میچ کل سری لنکا کیخلاف دن اڑھائی بجے کھیلے گا۔ سیمی فائنل تک پہنچنے کا امکانات روشن ہونے کے بعد شاہینوں نے پریکٹس کا آغازکردیا۔ سری لنکا کے خلاف اہم میچ کے لیے نیا پلان تیارکرلیا گیا۔چیمپئنز ٹرافی میں بقا کی جنگ لڑںے کے لیے تیار گرین شرٹس کی ٹینشن سری لنکا کی بھارت کے خلاف کامیابی نے اوربڑھادی ہے۔ گروپ بی کا ہر میچ ناک آو¿ٹ میں تبدیل ہو چکا ہے۔ آئی لینڈرز سے مقابلے کے لئے شاہین طویل پریکٹس سیشن کے ساتھ بلے بازی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔سری لنکا کے خلاف مقابلے کے لیے ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے ، بلے بازوں کو دھواں دھار بیٹنگ کے لیے کوچز نے ٹپس دیں۔ باﺅلرز کی لائن و لینتھ بہتر بنانے کے لئے بھی کوچ مکی آرتھر نے نیا پلان بنالیا۔سری لنکا کو قابو کرنے کے لئے فاسٹ بالرز پر اعتماد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میچ کے لیے ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنا آخری گروپ میچ پیر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔ جمعے کو کارڈف میں پاکستانی ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن کارڈف شہر سے باہر نیو روڈ گراﺅنڈ پر ہوا۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بیٹسمینوں پر سخت محنت کی۔سری لنکا سے مقابلے سے قبل تین گھنٹے کے پریکٹس سیشن میں پاکستانی کھلاڑیوں نے سخت محنت کی۔ مکی اآرتھر ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کے ساتھ مصروف رہے۔ محمد حفیظ کوچز کی تمام تر توجہ کا مرکز تھے۔جمعرات کو بارش کے بعد جمعے کو دھوپ نکلی ہوئی تھی۔ اس لئے کھلاڑیوں نے تین گھنٹے کے سیشن میں اپنی غلطیوں پر کام کیا۔ گرانٹ فلاور محمد حفیظ اور بابر اعظم کے ساتھ طویل ڈسکشن میں مصروف دکھائی دیئے۔وہاب ریاض کی جگہ آنے والے رومان رئیس بھی ایکشن میں دکھائی دیئے۔کارڈف کی پچ پر گھاس ہے اور سیم بولروں کے لئے سازگار ہے اس لئے پاکستان شاداب خان کی جگہ اور اضافی پیس بولر کو کھلا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن