کراچی ( نیوز رپورٹر) اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر،مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺ گلبہارکے تاحیات چیئرمین اور ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خاں قادری ترابی نے اعلان کیاہے کہ عوام اہلسنّت حنفی بریلوی یوم آزادی پاکستان کاجشن 27رمضان المبارک کو انتہائی جوش وخروش اور عقیدت واحترام کے جذبے کے ساتھ منائیں گے۔اس سلسلے میں 27رمضان المبارک کو شہر کے مختلف مقامات پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی،مجالس مذاکرہ، محافل نعت ودیگر تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا،جبکہ بزم غلامان مصطفیٰ ﷺ پاکستان ٹرسٹ کے صدر صاحبزادہ محمدصادق قریشی کی صدارت میں یوم آزادی پاکستان کا جلسہ زمیندارچوک نزدجامع مسجد محمدی گلبہارنمبرایک پر ہوگا۔محمدسلیم خاں قادری ترابی نے عوام اہلسنّت حنفی بریلوی سے اپیل کی ہے کہ وہ تحریک پاکستان میں حصہ لینے والے شہداء کو زیادہ سے زیادہ ایصال ثواب کریں۔