دبئی (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عدالت نے کافی مبہم فیصلہ دیا ہے، فیصلے نے کنفیوژ کردیا، زندگی میں کبھی الجھن کا شکار نہیں ہوا، پاکستان جانے کیلئے بہت کنفیوژ ہوں، دبئی میں خود کو اکیلا محسوس کرتا ہوں، پاکستان لازمی جانا چاہتا ہوں۔ افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آزادانہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ملنی چاہئے۔ عدالت میں پیش ہونے کے فوری بعد میرے بارے میں عدالت نے فیصلہ نہیں دیا، تمام مقدمات میں ضمانت دی جائے۔ ضمانت کا فیصلہ 26 جولائی سے پہلے سنایا جائے۔ عدالتیں انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں تو واپسی ہوسکتی ہے۔ گرفتار نہ کرنے کی ضمانت دی جائے۔ خواجہ آصف کے بارے میں فیصلہ کلیئر دیا گیا، بہت سے سیاسی رہنما اپنے امیدوار میرے حق میں دستبردار کرانے کیلئے تیار ہیں۔ پارٹی ورکرز حوصلہ بڑھاتے رہتے ہیں۔ علاوہ ازیں سابق صدر پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کا پہلا امیدوار سامنے آگیا۔ سردارحفیظ الرحمن بلوچ این اے 189 ڈی جی خان سے امیدوار ہوں گے۔
پرویز مشرف