دھرنے کے دوران کھانا کھلایا‘ ٹکٹ دوسروں کو دیدیا‘ ناراض رہنما‘ پرسوں ریویو بورڈ کا اجلاس

Jun 11, 2018

فیصل آباد+ شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی تقسیم کیخلاف سابق وفاقی وزیر داخلہ میاں زاہد سرفراز کے صاحبزادے میاں محمد علی سرفراز، بریگیڈئر (ر) ممتاز اقبال کاہلوں، سابق وفاقی وزیر راجہ نادر پرویز، راجہ اسد نادر، رانا مبشر علی خاں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف کے اندر میر جعفر اور میر صادق نکالیں گے، ہمارے حلقہ این اے 107 سے آج تک شیخ امیدوار نہیں آیا، افسوس ایسے شخص کو ٹکٹ دیا جس کا حلقہ سے تعلق نہیں، تحریک انصاف میں اس لئے شامل ہوئے کہ عمران خان کا پیغام عام کرسکیں، کہا گیا تبدیلی آئے گی ۔ آج لوگ دو نمبر تبدیلی پر مبارکباد دے رہے ہیں، ناراض رہنماﺅں نے کہا پی ٹی آئی میں ڈکٹیٹر شپ ہے جمہوریت نہیں۔ راجہ نادر پرویز، میاں محمد علی سرفراز، ممتاز کاہلوں و دیگر نے میڈیا کو بتایا دھرنے میں کھانا ہم نے کھلایا، پیسہ پانی کی طرح ہم نے بہایا، مرغیاں ہم نے خریدیں اور ٹکٹ دینے کی باری آئی تو وہ کسی اور کو مل گیا، بہت ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کی معلومات لینے والے پارٹی سروے بھی خود ساختہ ہے، الیکشن میں کمزور پینل کا سامنے آیا یہ پارٹی اور عمران خان کے خلاف سازش ہے، اس حوالے سے مکمل تحقیقات کی جانی چاہیے۔ناراض رہنما علی سرفراز نے کہا کہ عون چوہدری کی وساطت سے بتایا گیا سروے میں سب سے ٹاپ پر ہوں، اب عوام کی رائے اور سروے کہاں پڑا رہ گیا کس دراز میں پڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا دھرنے میں کھانا کھلانے کیلئے سب سے زیادہ حصہ ڈالا تھا، لکڑیاں ڈھوئیں، مرغیاں خریدتے رہے، نائی بن گئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ٹی وی پر قسمت کے فیصلے اس طرح سنے جیسے میٹرک کے نتائج کا اعلان ہو، حلف کے باوجود ٹکٹوں کے فیصلے ایک ہفتہ پہلے کیسے سامنے آئے؟ حلف توڑنے والوں نے لازماً پیسے بھی لئے ہوں گے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کا ردعمل پورے پاکستان میں ہوا ، این اے 107 سے تین حقداروں علی سرفراز، ممتاز کاہلوں اور اسد نادر کو نظر انداز کیا گیا ، جس پر مسلم لیگ(ن) والوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں کہ پی ٹی آئی یہ سیٹ ہار گئی۔انہوں نے کہ وہ پی ٹی آئی میں میرٹ کی بالادستی کیلئے پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔ شیخوپورہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 142کے مایوس امیدواران نے قومی اسمبلی کے2 اور صوبائی اسمبلی کے ایک حلقہ سے اتحاد گروپ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلہ میں چار امیدواران کا مشترکہ اجلاس ہوا اور باقی امیدواران سے رابطہ کرکے آئندہ چند روز تک امیدواران کے فائنل نام دیکر ان کی باقاعدہ کمپین شروع کرنےکا فیصلہ کیا گیا اجلاس جنڈیالہ شیرخان میں ڈیرہ علی حسین کھوکھر پر منعقد ہوا جس میں تحریک انصاف کے رہنماﺅں حلقہ پی پی 142کے امیدوار انجینئر رانا اسد اللہ خان،علی حسین کھوکھر، چودھری ذکاءعنایت بھٹی اور سماجی رہنما ممتاز محمود مون خان سمیت دیگرنے شرکت کی۔ ظفروال سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر آنے والے کو ٹکٹ یوں دیا نوجوان شوکت علی نے احتجاجاً اپنے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ لیا۔ صفدر سے آباد سے نامہ نگار کے مطابق سردار سرفرازاحمد ڈوگر کو پی پی143سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ملنے پر زبردست احتجاج کیا گیا اور عمران خاں سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ سردار سرفراز احمد ڈوگر کی رہائش گاہ ڈیرہ ڈبیاں پر اجتماع ہوا۔ جس میں تحریک انصاف کے ورکروں ،عوام اور یونین کونسلوں کے چیئرمین ،کونسلران چوہدری محمد سلیم وڑائچ، ملک شیرعلی واہگہ ،چوہدری نوید حسین واہلہ،سابق چیئرمین چوہدری محمد افضل شاد،کونسلران سرفراز مغل،مہر مدثر اقبال ودیگر نے شرکت کی۔ افطاری کے بعد بھرپوراحتجاج کیا گیا۔ جہانیاں سے نامہ نگار کے مطابق ٹکٹ نہ ملنے پر تحریک انصاف کے ضلعی رہنما مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے، جہانیاں سے امیدوار قومی اسمبلی چودھری افتخار نذیر کے پینل میں شامل، حلقہ پی پی 209سے ن لیگ نے ٹکٹ جاری کر دیا، جنوبی پنجاب صوبہ پنجاب تینوں رہنماﺅں کو سرخ جھنڈی، آزاد پینل تشکیل دے دیا۔
پی ٹی آئی ٹکٹ

لاہور+ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+اپنے سٹاف رپورٹر سے) ملک بھر مےں پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کے ٹکٹوں کی تقسےم کے خلاف جاری مظاہروں اور سخت ردعمل کے بعد چےئرمےن عمران خان نے13 جون کو پارلےمانی رےوےو بورڈ کا اجلاس طلب کرلےا جو ٹکٹوں سے محروم رہنے والوں کی طرف سے بھجوائی گئی شکاےات کی سماعت کرے گا۔ رےوےو بورڈ مےں متاثرہ رہنماﺅں اور کارکنوں کی شکاےات پر انہےں مطمئن کےا جائے گا۔ پاکستان تحرےک انصاف کے چےئرمےن نے اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہNA 53 مےں اپنی انتخابی مہم چلانے کےلئے ڈاکٹر شہزاد وسےم کو نگران مقرر کردےا جس کے بعد ڈاکٹر شہزاد وسےم نے راولپنڈی سے صوبائی حلقہPP 15 سے دےا گےا پارٹی ٹکٹ شکرےے کے ساتھ چےئرمےن کو واپس کردےا اس حلقے PP 15 کا ٹکٹ شہر ےار رےاض کو دے دےا گےا جبکہ ڈاکٹر شہزاد وسےم نے اپنا ٹکٹ واپس کرتے ہوئے اپنے ٹوےٹ مےں کہا مےرے لئے اس سے بڑا اعزاز کےا ہوسکتا ہے کہ مےں اپنے چےئرمےن کے حلقے مےں ان کی انتخابی مہم چلاﺅں۔ ادھر سحری کے بعد چار بجے بنی گالہ مےں راولپنڈی کے ٹکٹوں مےں ردو بدل اور نئے امےدواروں کو ٹکٹ دےنے کا فےصلہ کےا گےا۔ راولپنڈی سے حلقہPP 17 سے سےنئر رہنما چوہدری محمد اصغر اپنے حامےوں جن مےں ےوسی چےئرمےن، وائس چےئرمےن بھی شامل تھے بڑا جلوس لے کربنی گالہ پہنچ گئے۔ انہوں نے PP17 سے ٹکٹ نہ ملنے پر احتجاج کےا اور چےئرمےن سے مطالبہ کےا وہ اس حلقے مےں دئے گئے ٹکٹ پر نظر ثانی کرےں۔ ادھر اتوار کو چھٹی کے روز بھی خےبر پی کے پنجاب کے مختلف علاقوں سے ٹکٹ حاصل کرنے سے محروم رہنے والے بنی گالہ کے باہر احتجاج کرتے رہے وہ ٹکٹ لےنے والوں کے خلاف زےادہ تر ےہ نعرہ بلند کرنے مےں مصروف رہے چےئرمےن کا ٹکٹ دےنے مےں مےرٹ کہاں گےا ، پےرا شوٹر نامنظور ۔کارکنوں نے بنی گالہ کے سامنے دھرنے دئیے۔ لاہور سے خصوصی نامہ نگار کے مطابق تحریک انصاف میں امیدواروں کی نامزدگیوں پر اختلافات برقرار ہیں۔ جس کے باعث آئندہ چندروز میں تحریک انصاف کی ٹکٹوں میں ردوبدل کا قومی امکان پیدا ہو گیا، تحریک انصاف کے رہنماولید اقبال صوبائی نشست کے حصول کے لئے ڈٹ گئے، عمران خان اور عبدالعلیم خان کے ذیلی صوبائی اسمبلی کے نشستوں پر کاغذات جمع کرا دیئے۔ لاہور سے یاسر گیلانی، نذیر چوہان، ڈاکٹر شاہد صدیق ، ولید اقبال اور امین چوہدری کو پنجاب اسمبلی کے حلقوں سے امیدوار نامزد کر دیا جائے گا۔ ملتان سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے تحریک انصاف کو حالیہ الیکشن کے ٹکٹ کیلئے چار ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہوئی ہیں میں عمران خان پی ٹی آئی کی قیادت کے ایجنڈوں کو سہراتا ہوں جنہوں نے مسلسل 6 دن اور 6 راتیں جاگ کر ٹکٹ کے فیصلے کئے ہر درخواست گزار کو ٹکٹ نہیں دے سکتے اس لئے باامر مجبوری چھانٹی کرنا پڑتی ہے جو مشکل کام ہے۔ پرانے دوستوں کی ناراضی ختم کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے ہم روٹھے افراد کو سینے سے لگائیں گے اور ساتھ لیکر چلیں گے۔
بنی گالہ/ احتجاج

مزیدخبریں