میں لیڈر نہیں مگر پیغام دیتا ہوں نظام کیخلاف لڑنا ہے، جسٹس ثاقب نثار: فلمسٹار لیلیٰ سے مبینہ فراڈ کرنیوالے کی گرفتاری کا حکم

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ نے فلمسٹارلیلیٰ سے مبینہ فراڈ کرنیوالے شخص کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ اگر ملزم شاہد نے ضمانت نہیں کرائی توحراست میں لیا جائے۔ اس موقع پر اداکارہ لیلیٰ نے عدالت کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ملزم بنک ڈیفالٹرہے۔ وہ اپنی بات ثابت نہ کرسکی تو شوبز اور ملک چھوڑجاو¿ں گی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو بنچ نے اداکارہ لیلیٰ کے ساتھ ہونے والے فراڈ کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے متعلقہ نجی بنک منیجرکوبھی پیش ہونے کی ہدایت کردی ہے۔ دوران فلمسٹارلیلیٰ نے عدالت کو بتایا کہ پراپرٹی ڈیلرکو 2کروڑ 15 لاکھ ادا کیے مگر پلاٹ میرے نام ٹرانسفر نہیں کیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے کہ ہم نے نظام کے خلاف لڑنا ہے۔ ہم نے اپنے بچوں کو بہتر مستقبل دیکر جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں لیڈر نہیں مگر پیغام دے رہا ہوں کہ اس نظام کیخلاف لڑنا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے اپنے دائرہ اختیار سے باہر نہیں نکلنا۔ آئین او رپارلیمنٹ سپریم ہے،ہمارے پاس جوڈیشل ریویوکا اختیار ہے اگر رولز غلط ہوں گے تو عدالت اسے دیکھے گی۔
ثاقب نثار

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...