صرف فصلی بٹیرے گئے‘ پارٹی ٹوٹنے کی باتیں کرنے والے ناکام‘ بے نقاب ہو چکے : نوازشریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے جنوبی پنجاب والے نعرے میں جان باقی نہیں رہی‘ پنجاب میں اتنی ترقی کبھی نہیں ہوئی جتنی دس سال میں ہوئی ہے‘ شہروں اور دیہات میں ہسپتال ‘ یونیورسٹیاں اور کالجز بنے ہیں۔ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا جتنی قیاس آرائیاں کی گئیں اتنے لوگ پارٹی چھوڑ کر نہیں گئے۔ جنوبی پنجاب میں ترقی لوگوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھی۔ انہوں نے کہا شہبازشریف کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے پارٹی مضبوط ہورہی ہے۔ بالخصوص جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کام قابل قدر ہیں۔ نئے صوبے کے نعرے پر سیاست کرنے والے ناکام ہوچکے۔ مسلم لیگ (ن) کے ٹوٹنے کی باتیں کرنے والے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ تمام سازشیں شہبازشریف کے اعلیٰ گڈگورننس کی وجہ سے ناکام ہوئیں۔ انہوں نے کہا بہت کم لوگ جو فصلی بٹیرے تھے وہ مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر گئے ہیں، حالانکہ یہ کہا جا رہا تھا حکومت جائیگی تو جانے والوں کی لائنیں لگ جائیں گی۔ پنجاب میں لوگ خود دیکھتے ہیں یہاں کام ہوا ہے اور صوبے میں جتنے ترقیاتی کام پچھلے 10 برسوں میں ہوئے اتنے پہلے کبھی نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا نئے صوبے کے نعرے پر سیاسی کرنیوالے اور مسلم لیگ (ن) کے ٹوٹنے کی باتیں کرنے والے بے نقاب اور ناکام ہو چکے ہیں۔
نوازشریف

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...