جدہ: امیر تحریک لبیک خیبر پی کے اور عباس حنفی کے اعزاز میں افطار ڈنر

Jun 11, 2018

جدہ ( نمائندہ خصوصی ) جدہ میں تحریک لبیک پاکستان نے تحریک لبیک خیبر پی کے کے امیر علامہ ڈاکٹر محمد شفیق امینی لاہور میں تحریک کے امیر عباس حنفی کے اعزاز میں افطار عشائیہ کا اہتمام کیا۔ علامہ شفیق نے کہا کہ ہم 2018 کے انتخابات میں ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے بھر پور حصہ لیکر قومی و صوبائی اسمبلیوں پر اپنے نمائندے کھڑے کریگی۔انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کریگی۔ ایم ایم اے سے اتحاد کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انکے اتحاد کا مقصد اسلام آباد ہے جبکہ ہم صرف اسلامی نفاذ کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ یہ ملک گزشتہ ستر سالوں سے کرپشن کا شکار ہے وطن عزیز کی سرحدیں کمزور کردی ہیں۔ تحریک لبیک ملک کو کرپشن سے پاک کرے گی۔ ستر سالوں سے کام کر ے والی جماعتیں عوام میں وہ مقبولیت حاصل نہ کرسکیں جتنی تحریک لبیک کو عوام نے پذیرائی دی ہے۔ سعودی عرب میں تحریک لبیک کے امیراحمد اویس رضا قادری اور انجینئر محمد سجاد راو سیکریٹری جنرل جدہ نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں