لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں مختلف تربیتی حلقہ جات میں معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اور اسکے رسول کیلئے فرصت کی گھڑیوں کا مل جانا بہت بڑی سعادت اور خوش نصیبی ہے۔انہوں نے کہا کہ غفلت سے بیداری کے کچھ تقاضے ہیں جن پر اگر عمل پیرا نہ ہو اجائے تو انسان گناہوں اور فسق و فجور کی طرف چلا جاتا ہے۔ گناہوں سے بچنے کیلئے اولیاء اللہ نے 8 احتیاطیں تجویز کی ہیں۔ اعمال صالح والے نیک دوست بنائیں،برے دوست گمراہی کی طرف دھکیلتے ہیں۔ اندھا دھند خواہشات کی پیروی سے اجتناب کیا جائے۔ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی عادت اپنائیں کیونکہ جو مال ہمارے پاس ہے ہو تباہ ہو جائے گا جو اللہ کے نام پر دیا جائے گا وہ باقی رہے گا۔اللہ کے ہاں قدر و منزلت کا معیار تقویٰ ہے متقی انسان حلال حرام میں تمیز کرتا ہے،یہی تمیز کامل ایمان کی نشانی ہے۔ اللہ کی عطا پر راضی رہیں جو اللہ نے دے دیا اس پر قناعت کریں،وہی آپ کیلئے کافی اور بہتر ہے۔ صرف شیطان کو اپنا دشمن سمجھیں ایک دوسرے سے محبت کا معاملہ رکھیں اگر نفرت کرنی ہے تو شیطان سے کریں۔ حرص و ہوس سے دور رہیں،حرص اور لالچ انسان کو مشکلات کے گرداب میں پھنساتا ہے۔ صرف اللہ پر بھروسہ رکھیں وہی نفع اور نقصان پر قدرت رکھتا ہے۔ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ ہم جسمانی بیماری سے بچنے کیلئے ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل کرتے ہیں۔
اللہ اور رسولؐ کے لئے فرصت کی گھڑیاں مل جانا سعادت کی بات ہے: حسن محی الدین
Jun 11, 2018