گوجرانوالہ : سوشل میڈیا پر لڑکیوں کے اکاؤنٹ بنا کر شہریوں کا اغوا، مغوی پر تشدد کی ویڈیو، 2 ملزم گرفتار ، 2 فرار

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سوشل میڈیا پر لڑکیوں کے اکاؤنٹ بنا کر شہریوں کو اغوا کرنے کا معاملہ اغواکاروں کی مغوی پر بدترین تشدد کی ویڈیو میڈیا کو موصول ہوگئی ۔ ملزمان نے پیپلز کالونی کے رہائشی سلمان کو تاوان کیلئے گزشتہ روز اغوا کیا تھا۔ تھانہ دھلے پولیس نے ملزموں کے فون کی لوکیشن ٹریس کر کے چندا قلعہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محسن اور فیصل کو گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کرا لیا جبکہ دو ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...