اسلام آباد/ ملتان (نوائے وقت رپورٹ + نامہ نگار خصوصی) عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کی ایک اور وکٹ گرادی۔ چنیوٹ سے مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے غلام محمد لالی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ غلام محمد لالی نے عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ملتان سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کی ایک اہم وکٹ گرادی۔ ڈیرہ غازیخان سے مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی جاوید اختر لُنڈ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ یہ اعلان جاوید اختر نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کے بعد کیا۔
چنیوٹ سے سابق لیگی ایم این اے غلام محمد لالی ڈی جی خان سے سابق ایم پی اے جاوید اختر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے
Jun 11, 2018