دنیا کی طویل ترین نان سٹاپ پرواز سنگاپور تا نیو جرسی کا سفر19 گھنٹے میں طے ہو گا، سروس اکتوبر سے شروع ہو گی

Jun 11, 2018

سنگاپور (بی بی سی) سنگاپور ایئر لائنز دنیا کی سب سے طویل نان سٹاپ پرواز چلانے کا دعویٰ کر رہی ہے۔ سنگاپور ایئر لائنز کے مطابق رواں برس اکتوبر سے ان کی پرواز مسافروں کو لے کر سنگاپور سے امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر نیوارک جائے گی اور یہ نان سٹاپ سفر تقریباً 19 گھنٹے طویل ہو گا۔ دنیا میں اس وقت سب سے طویل دستیاب نان سٹاپ پرواز قطر ائرویز کی ہے جو دوحا سے آک لینڈ کا سفر ساڑھے 17 گھنٹوں میں طے کرتی ہے۔ رواں سال شروع ہونے والی قنطاس ایئر لائنز کی نان سٹاپ پرواز پرتھ سے لندن کا سفر 17 گھنٹوں میں طے کرتی ہے۔

مزیدخبریں