بھارتی آبی جارحیت ، بڑھتی آبادی کو نہ روکا توپانی کا حال بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ جیساہوگا:ماہرین

Jun 11, 2018

لاہور (اے این این)ماہرینِ آب کا کہنا ہے کہ بڑھتی آبادی ،بھارت کی آبی جارحیت ،اور پانی ضائع کرنے کا رویہ نہ بدلا تووہ دن دور نہیں جب پانی کا حال بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ جیسا ہو گا۔ملک کے باقی شہروں کی طرح لاہور میں بھی پینے کے صاف پانی کی دستیابی مسئلہ بن گئی۔ ایک طرف قلت تو دوسری طرف پانی کا بے دریغ ضیاع ، زیادہ افسوس ناک ہے ۔ماہرین آب نے خبردار کیا شہریوں نے پانی سے متعلق اپنا رویہ نہ بدلا تو کراچی کی طرح لاہور میں بھی قطاروں میں لگ کر پانی لینا پڑے گا ۔لاہور میں بھی پینے کا صاف پانی نہ ہونے کے برابر ہے اور نام نہاد منرل واٹر خرید کر استعمال کیا جاتا ہے۔بیشتر علاقوں میں زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے گررہی ہے ،70 فٹ کی بجائے اب سات سو اور آٹھ سو فٹ گہرائی میں پانی مل رہاہے ۔آبی ماہرین کہتے ہیں کہ لوگ پانی جیسی نعمت کو کاریں اورگیراج دھو نے میں ضائع کررہے ہیں۔

مزیدخبریں