کراچی (این این آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹکٹ کا اجرا کیا جائے گا کسی کوشق ہے تو باہر سے آکر دیکھ لے کہ کراچی کا ووٹ کتنا آسان ہے۔ این اے 243 اور 244 سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہامجھے امید ہے کہ ایم کیو ایم کے پارٹی ٹکٹ ایک ہی جگہ سے دئیے جائیں گے فی الحال ایم کیو ایم کی جانب سے بائیکاٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے ہم بائیکاٹ کرکے پیپلز پارٹی کو کھلا میدان نہیں دیں گے انہوں نے کہاکہ لوگ ایسا سمجھتے ہیں کراچی کے لئیے بہت کچھ کر سکتے ہیں اوربدلے میں الیکشن جیت سکتے ہیں جسے شوق ہے وہ کراچی سے الیکشن لڑ کر دیکھ لے کہ کراچی کا ووٹ کتنا مشکل اورکتنا آسان ہے۔