بہاولپور(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ق نے نواب صلاح الدین عباسی کویزمان کے حلقہ سے قومی اسمبلی کاالیکشن لڑنے کی پیش کش کر دی۔ یہ دعوت مسلم لیگ ق کے جنرل سیکرٹری چوہدری طارق بشیرچیمہ نے چوہدری پرویز الہی کی ہدایت پرنواب صلاح الدین عباسی کودی تاہم نواب صلاح الدین عباسی اس پیشکش کاجواب اپنی پارٹی کے آج ہونیوالے مشاورتی اجلاس کے بعددیں گے۔ ذرائع کے مطابق نواب صلاح الدین عباسی اورپاکستان تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے معاملات الجھ گئے ہیں پاکستان تحریک انصاف نواب صلاح الدین عباسی کوبہاولپورکے شہری حلقہ سے بلیغ الرحمن کے مقابلہ میں الیکشن لڑاناچاہتی ہے جبکہ نواب صلاح الدین عباسی اپنے آبائی حلقہ سے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہاں ہیں اوروہ اپنی پارٹی بہاولپورنیشنل عوامی پارٹی کے دیگرعہدیداروں کیلئے بھی ٹکٹ کے خواہشمند ہیں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے انہیں کوئی امیدافزایقین دہانی نہیں کرائی گئی جس کے باعث نواب صلاح الدین عباسی نے آئندہ کالائحہ عمل طے کرنے کیلئے اپنے رفقا اورپارٹی عہدیداروں کاایک اجلاس آج صادق گڑھ پیلس میں طلب کرلیاہے جس میں مسلم لیگ ق کے جنرل سیکرٹری چوہدری طارق بشیرچیمہ بھی شامل ہونگے دریں اثنا نواب بہاولپورکی بہاولپورعوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری شہبازہاشمی نے کہاہے کہ نواب صلاح الدین کے سیاسی جماعتوں سے رابطے ہیں تاہم پارٹی کے مشاورتی اجلاس کے بعداپنے لائحہ عمل کااعلان آج کرینگے انہوںنے اس بات کی تردیدکی کہ نواب صلاح الدین عباسی کامیاں نوازشریف کیساتھ کسی قسم کارابطہ ہوا ہے انہوںنے کہاکہ نواب صلاح الدین عباسی بہاولپورصوبہ کی بحالی چاہتے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی صوبہ بہاولپورکی بحالی کیلئے کوئی سنجیدہ بات چیت کرنے سے گریزاں ہیں۔