گگو منڈی‘ محسن وال‘ ساہوکا(نامہ نگاران) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ مستری اور بیٹوں سے جھگڑے پر خاتون نے خود کشی کرلی نوجوان کا اقدام خود کشی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 185 ای۔ بی کے رہائشی مختار مستری اپنے گھریلو حالات کی وجہ سے پریشان رہتا تھا جس نے عید کے اخراجات پورے نہ ہونے کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر گزشتہ رات قریبی فصلوں میں لگے شیشم کے درخت کے ساتھ پھندا بنا کر اس سے جھول گیا ۔مختار مستری کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش سول ہسپتال منتقل کر دی ۔محسن وال سے نامہ نگار کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گائوں 81پندرہ ایل کی رہائشی 45سالہ بلقیس بی بی اپنے بیٹوں سے جھگڑ کر اپنے قریبی رشتہ داروں کے ہاں رہائشی پذیر تھی کہ گزشتہ رات دل برداشتہ ہوکر اس نے زہریلا کیمیکل پی لیا اور دم توڑ گئی صبح ہونے پر اس کی موت کا علم ہوا پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ۔ ساہوکا سے نامہ نگار کے مطابق محمد رفیق ولد علی شیر سکنہ اڈا جملیر ا نے گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہو کر زہر پی لیا جس کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کردیا گیا جہاں سے تشویشناک حالت پر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا ہے مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے۔