لاہور ہائیکورٹ میں 2 جولائی سے یکم ستمبر تک موسم گرما کی تعطیلات‘ عدالتی امور کا شیڈول جاری

ملتان (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں 2جولائی سے یکم ستمبر تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی اس سلسلے میں لاہور‘ ملتان‘ بہاولپور اور راولپنڈی میں دوران تعطیلات عدالتی اوقات کار سوموار سے جمعرات صبح 9بجے سے ڈیڑھ بجے دن نیز جمعہ کو ایک بجے تک عدالتی امور سرانجام دئیے جائیں گے جبکہ روزانہ دن ساڑھے 11 بجے سے 12بجے تک چائے کا وقفہ ہو گا اس طرح دفاتر روزانہ 8بجے کھلیں گے دریں اثناء دوران تعطیلات صرف فوری نوعیت کے امور سرانجام دئیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن