ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد پیداہونیوالی صورتحال پر پارٹی قیادت کو توجہ دینی چاہیے ،عابد محمود کھگہ

Jun 11, 2018

خانیوال(خبرنگار)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حلقہ این اے151کے سابق ٹکٹ ہولڈر وامیدوار کرنل(ر)عابدمحمودکھگہ نے کہاکہ پارٹی قیا دت کو ٹکٹوں کے اعلان کے بعد پیداہونے والی صورتحال اورنظریاتی کارکنوں ،ووٹرز میں پائی جانے والی بے چینی اور مایوسی پرفوری خصو صی توجہ دیناچاہیے اگریہی صورتحال رہی تو الیکشن کے متاثر ہونگے ۔وہ گزشتہ روز کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد کارکنوں اورصحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔انہوںنے کہاکہ اکثریت میں دوسری جماعتوں سے آنے والوں کو ٹکٹ دینے کے عمل سے نیاپاکستان اور فلا حی ریاست بنانے ،تبدیلی کے نعرے ودعوے کو شدید دھچکا لگاہے قیادت نے پیدا ہونے والی صورتھال کو نہ سنبھالا تو 70سال بعد تبدیلی کا خوا ب چکناچور ہوجائیگا۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اگلے چند روز انتہائی اہم ہے تمام صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں کارکنوں اورگروپ کے دوستوں سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کریں گے۔

مزیدخبریں