باورچی خانے میں استعمال ہونے والے تولیے ای کولی بیکٹیر یا کی آماجگاہ فوڈپوائزننگ کا سبب بنتے ہیں: تحقیق

ماریشیس (بی بی سی ڈاٹ کام) ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ گھر میں صافی کے طور پر بیک وقت کئی کاموں میں استعمال ہونے والے تولیے فوڈ پوائزننگ کا سبب بن رہے ہیں۔ ماریشیس یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 100 باورچی خانوں کے ان تولیوں کی جانچ کی جو ایک ماہ سے استعمال میں تھے۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ مختلف کاموں کے لیے استعمال ہونے والے تولیے میں ای کولی بیکٹیریا کے پائے جانے کے زیادہ امکانات تھے ۔بطور خاص ان تولیے یا صافیوں میں ملے جن کا برتن پونچھنے، سلیب یا فرش کو صاف کرنے اور ہاتھ خشک کرنے جیسے کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ بھیگے تولیوں یا پھر جہاں گوشت کھایا جاتا ہے وہاں ایسے جراثیم کے پائے جانے کے بھی امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ ایک ہی کپڑے کو مختلف قسم کے کاموں میں استعمال کرنے کے نتیجے میں امراض پھیلانے والے جرثوموں کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس سے فوڈ پوائزننگ ہو سکتی ہے۔ یہ تحقیق جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں امریکن سوسائٹی فار مائیکروبائیولوجی کے اجلاس میں پیش کی جا رہی ہے۔ ان میں سے 36.7 فیصد میں کولی بیکٹیریا پایا گیا جس میں ایک ای کولی بھی شامل ہے۔ ای کولی ایسا بیکٹیریا ہے جو انسانوں اور جانوروں کی آنتوں میں پایا جاتا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر بے ضرر ہوتے ہیں لیکن بعض سنگین انفیکشن اور فوڈ پوائزننگ کا سبب بن سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...