رپیڈ بس منصوبہ: 19 جولائی کو آزمائشی سفر ہوگا: حکام مطمئن

Jun 11, 2018

پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور میں رپیڈ بس منصوبے کے باعث40 ہزار سے زائد رکشوں، مزدوں اور ویگنوں کے لائسنس اور پرمٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ رپیڈ بس منصوبے میںکنسٹرکشن کمپنیوں نے اعلیٰ معیار کے میٹریل کا استعمال کرتے ہو ئے صدر روڈ کی ازسر نو تعمیر شروع کردی ہے۔ کنسٹرکشن کمپنیوں کی جانب سے منصوبے پر کا م مزید تیز کردیا گیا ہے اور 20 جولائی تک منصوبے کے پہلے مرحلے پر کام مکمل ہو جائیگا ۔کنسٹرکشن کمپنیوں کے تعمیراتی کام پر ایشیائی ترقیاتی بینک، نگران صوبائی حکومت نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے اور عید الفطر پر بھی منصوبے پرکمپنیوں نے کام جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ 19 جولائی کو آزمائشی بنیادوں پر منصوبے کی ٹریک پر بس چلائی جائے گی اور دو مہینے تک پشاور کے شہری بس میں مفت سفر کرینگے ۔ رپیڈ بس منصوبے کامرحلہ مکمل ہونے کے بعد غیر قانونی چالیس ہزار سے زائد رکشوں کے پرمٹ منسوخ کر دیئے جائیں گے اور ایسے رکشوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی جن کے پرمٹ پشاور کے نہیں ہے جبکہ ایسے رکشوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی جو کہ ایک ہی نمبر پر دو، دو رکشے چل رہے ہیں۔
رپیڈبس/منصوبہ/رکشے

مزیدخبریں