ملتان (اے این این) سانحہ نیلم میں جاں بحق ہونے والی میڈیکل کی طالبہ آمنہ کوثر کی میت 25 دن بعدمل گئی، آبائی علاقے میں تدفین کر دی گئی۔ اتوار کو آمنہ کیمیت ملتان پہنچی تو فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ واپڈا ٹائون میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں واپڈا افسران شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بعدازاں مرحومہ کو واپڈا ٹائون قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحومہ دیگر طلبا وطالبات کے ساتھ تفریحی دورے پر گئی تھی اور 13 مئی کو دریائے نیلم کا پل ٹوٹنے سے حادثے کا شکار ہوگئی۔ دیگر 12 طلبا وطالبات بھی اس حادثے کا شکار ہوئے تھے۔
وادی نیلم پل حادثہ: طالبہ آمنہ کوثر کی نعش 25روز بعد مل گئی، ملتان میں تدفین
Jun 11, 2018