پاکستانی کزن نور جہاں کی وجہ سے شاہ رخ کو دھمکیاں افسوسناک، بھارت انتہا پسندوں کیخلاف کارروائی کرے: زاہد خان

Jun 11, 2018

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان اے ایف پی زاہد خان نے بیان میں کہا ہے کہ ہندو انتہا پسندوں کی شاہ رخ خان کو دھمکیاں افسوسناک ہیں۔ شاہ رخ خان کی کزن نور جہاں پاکستانی شہری ہیں نور جہاں پشاور سے امیدوار صوبائی اسمبلی ہیں دھمکیوں سے بھارت کا سیکولر چہرہ مسخ ہو رہا ہے۔ بھارتی حکومت انتہا پسندانہ عناصر کے خلاف کارروائی کرے۔ پختونوں کا بھارتی فلمی صنعت کے شعبے میں اہم کردار ہے۔

مزیدخبریں