پی ٹی آئی کارکنان کا جہانگیر ترین کی رہائش گا ہ کے باہر دھرنا

لودھراں (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کے الیکشن سے دستبرداری کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے جہانگیرترین کی رہائشگاہ کے باہر دھرنا دے دیا اور موقف اختیار کیا کہ علی ترین الیکشن نہ لڑے تو بائیکاٹ کریں گے،کوئی اور امیدوار قابل قبول نہیں۔ اپنی رہائش گا ہ کے باہر دھرنا دینے والے پی ٹی آئی کارکنان سے خطاب میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، سب متحد ہیں، علی ترین اپنی تعلیم مکمل کرکے دوبارہ آئیں گے اور عوام کی خدمت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ پ ربھروسہ ہے،کوئی غلط کام نہیں کیا، عدالت سے سرخرو ہوں گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...