پیرس(اے پی پی) پائری ہیوز ہربرٹ اور نیکولاس ماہوت پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا، فرانسیسی جوڑی نے فیصلہ کن معرکے میں اولیور مراچ اور میٹ پاویک کو شکست دی۔ فرانس میں منعقدہ سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میں پائری ہیوز ہربرٹ اور نیکولاس ماہوت پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹرین کھلاڑی اولیور مراچ اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک کو 6-2 اور 7-6، (7-4) سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔