نئے پاکستان کے نام پرنوجوانوں کو گمراہ کیا جارہا ہے ،ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی

Jun 11, 2018

ملتان(نامہ نگارخصوصی)متحدہ مجلس عمل کے این اے 156کے امیدوارڈاکٹرصفدر اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے باری باری کی اقتدار کی سیاست میں عوام کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے کالا باغ ڈیم سمیت ودیگر ڈیمز کے بنانے کی طرف توجہ دیتے تو آج پاکستان پانی کی بوند بوند کو نہ ترس رہا ہوتا نئے پاکستان کے نام پر نوجوانوں کو گمراہی کی طرف لے جایا جارہا ہے اب بھی وقت ہے عوام متحد ہوکر عام انتخابات میں ایسے امیدواروں کو سپورٹ کریں جو ذاتی مفادات کی بجائے ملک وقوم کے مفادات کو ترجیح دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحد مجلس عمل صوبائی حلقہ 213کے علاقہ سورج میانی کے اہلیان کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر میں خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں متحدہ مجلس عمل کے ضعلی صدر آصف محمود اخوانی ،حسان اخوانی ،فیضان جہانگیر ،اسرار حسین،طارق مسعود چوہدری ،رانا طارق نعیم ،ڈاکٹر ارشد قریشی ،یوسی چیئرمین رسالت شیروانی ،کونسلرز حاجی عبدالکریم ،شفیق اعظم گیلانی،حاجی شریف ،ملک اجمل کے علاوہ کفایت حسین شاہ ،رانا ناصر شجاع سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی نے مزید کہا کہ افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ شہریوں کو آج پینے کے صاف پانی کا ایک گلاس تک میسر نہیں ہے ۔

مزیدخبریں