پی پی کے کارکن PTI میں شامل

رانی پور( نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے نظرانداز کارکنان نے پارٹی کو خیر باد کہنا شروع کر دیا ہے‘ پی پی میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئی ہیں‘ دیرینہ ساتھی پارٹی قیادت کے فیصلوں سے مایوسی کا شکار ہیں۔ دیرینہ ساتھی پیر آف رانی پور سابق رکن قومی اسمبلی کے پوتے نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کی مشہور شخصیت پیر آف رانی پور سابق رکن قومی اسمبلی الحاج سید عبدالقادر شاہ جیلانی کے سید شفقت علی شاہ جیلانی نے اپنے مریدوں عقیدت مندوں اور کارکنان سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

ای پیپر دی نیشن