ڈائریکٹر آرٹس اینڈکلچرآرٹس کونسل ذوالفقار علی زلفی کادانشورڈاکٹر انور سجاد کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہار

لاہور(کلچرل رپورٹر) ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر لاہورآرٹس کونسل ذوالفقار علی زلفی نے معروف ادیب ،دانشور اور مصور ڈاکٹر انور سجاد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر انور سجاد نے اپنے قلم سے ادب کو نئے افق عطا کئے،معاشرتی ناہمواریوں اور استحصال کو موضوع بنایا،وہ ترقی پسند اور انسان دوست ادیب تھے۔ انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر انور سجاد کے افسانے سماجی تاریخ ہی نہیں بنتے بلکہ اس سے عظیم تر حقیقت بنتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ لاہور آرٹس کونسل الحمرا اسی ہفتے اردو کے ممتاز افسانہ نگار،ناول نگار،ڈرامہ نگاراور اداکار ڈاکٹر انور سجاد کی یاد میں تعزیتی تقریب کا انعقاد کرئے گی جس میں مرحوم کے فن و شخصیت پر روشنی ڈالی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن