لاہور (کلچرل رپورٹر) ایکسپلوررز ڈین کے زیر اہتمام مین بلیوارڈ گلبرگ پر ٹورازم عجائب گھر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ صدارت چیف ایگزیکٹو جمیل رضا نے کی جبکہ مہمان خصوصی صدارتی ایوارڈ یافتہ اسکائو ٹ لیڈر مقصود چغتائی ، ممتاز شاعر شہزاد تابش، شاعرہ نجمہ شاہین، ڈاکٹر محمد رفیق خان، حماد مرتضیٰ ، ڈاکٹر رب نواز خانزادہ، ڈاکٹر فدا حسین، ممتاز راشد لاہوری، ڈاکٹر اکرام اسلام، چوہدری طفیل ، رضا ، پاسٹر امجد نیامت ، میاں صلاح الدین ایڈووکیٹ، شہزاد بن طاہر، فریدہ خانم ، پروین وفا، سید فراست بخاری ، محمد صادق خان، چوہدری افتخار احمد آرائیں سیر و سیاحت کے شوقین اور اہم شخصیات موجود تھیں۔ مقررین نے کہا کہ اس ٹورازم عجائب گھرمیں 80 ممالک کی تین سو سے زائد نوادرات ، سونیئرز موجود ہیں کمپیئرنگ کے فرائض شہزاد تابش نے اداکیے جبکہ آخرمیں ملک میں امن و امان صحت مندانہ سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔