کویتی خاتون کو غیر اخلاقی موبائل پیغامات بھیجنا مہنگا پڑ گیا،پولیس نے دھر لیا

ریاض(این این آئی) ریاض میں مقیم سعودی شہری کوکویت کے موبائل نمبر سے غیر اخلاقی پیغامات موصول ہونے کے بعد رپورٹ درج کروادی گئی ، سعودی باشندے کی شکایت پر کویتی تحقیقاتی اداروں نے موبائل کی مالکہ کو گرفتارکر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،میڈیارپورٹس کے مطابق ریاض میں مقیم سعودی شہری کو اس وقت شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے موبائل پر غیر اخلاقی پیغام موصول ہوا۔ پہلے پہل تو انہوں نے اسے مذاق سمجھا مگر جب تواتر کے ساتھ ان پیغامات کا سلسلہ شروع ہوا تو وہ سٹپٹا کر رہ گیا۔پیغام بھیجنے والے سے بات کرنے کے لیے اس نمبر پر کال ملائی مگر دوسری جانب سے فون ہی اٹینڈ نہ کیا گیا۔اس کے بعد غیر اخلاقی ایس ایم ایس کا سلسلہ ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گیا جس پرسعودی شہری نے کویت جانے کا فیصلہ کیا اور کویت پہنچ کر فوری طور پر پولیس ہیڈ آفس سے رابطہ کرکے اپنی شکایت سے آگاہ کیا۔پولیس نے موبائل نمبر ٹریس کیا تو معلوم ہوا کہ یہ نمبر ایک خاتون کا ہے۔ سعودی باشندے کی شکایت پر کویتی تحقیقاتی اداروں نے موبائل کی مالکہ کو گرفتارکر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن