کالے ہرن کے شکار پر پابندی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت، کمشن سے رپورٹ طلب

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ نے کالے ہرن کے شکار پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پنجاب حکومت اور کمشن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے شیزار ذکا ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیاکہ کالے ہرن کی نسل کو خطرہ ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ کالے ہرن کے شکار پر پابندی عائد کی جائے۔دوران سماعت فاضل عدالت نے استفسار کیا کہ پنجاب حکومت نے کالے ہرن کی نسل کو بچانے کیلئے کیا اقدامات کیے ہیں۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ کالے ہرن کی نسل کے تحفظ کیلئے کمشن کام کر رہا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پنجاب حکومت اور کمشن سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی 17 جون تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن