ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کاپرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج اورفنانس ڈیپارٹمنٹ کیخلاف احتجاج کااعلان

Jun 11, 2019

لاہور(نیوزرپورٹر) شعبہ ریڈیالوجی فزیوتھراپی ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ لیتھوٹرپسی کے تمام ڈاکٹرز بشمول پروفیسرز اور تمام ڈیپارٹمنٹ کے پیرامیڈیکس نے اعلان کیا ہے کہ وہ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے رویہ کے خلاف احتجاج کریں گے ۔کیونکہ لاہور ہائی کورٹ کے واضح احکامات چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ کے واضح احکامات وزیر اعظم شکایت سیل وزیراعلیٰ پنجاب شکایت سیل اور پنجاب اسمبلی میں وزیر صحت یاسمین راشد کی واضح یقین دہانی جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کا شیئرتقسیم نہیں کیا جارہا ۔،اگر انتظامیہ نے تین دن میں شئیر تقسیم نہ کیا تو پرنسپل آفس علامہ اقبال میڈیکل کالج کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

مزیدخبریں