کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کاسنتالیسواں سنڈیکیٹ اجلاس

Jun 11, 2019

لاہور(نیوزرپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا سنتالیسواں سنڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی، ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن امتیاز احمد خان، وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر عزیز اکبر، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس نعمان مسعود، نمائندہ ایچ ای سی اسلام آباد پروفیسر کامران خالد چیمہ، ڈپٹی سیکریٹری (ایس ایچ اینڈ ایم ای ڈی) ڈاکٹر ناصر محمود شاکر، پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، رجسٹرار پروفیسر ارشاد حسین قریشی، ڈینز پروفیسر سید اصغر نقی اور پروفیسر رانا دل آویز ندیم، ملحقہ ہسپتالوں کے تمام ایم ایس، ممبران سنڈیکیٹ بشمول پروفیسر نخشب چوہدری اور پروفیسر ابرا اشرف علی نے شرکت کیاجلاس کے اختتام پر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی ٹریثرر مسز سیمی خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ممبران نے شرکت کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں