دوشنبے (نیٹ نیوز)قزاقستان کے عبوری صدر قاسم جومارت توقایف نے صدارتی انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ وہ نور سلطان نذربائیوف کی جگہ اس منصب پر براجمان ہوں گے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق توقایف نے صدارتی الیکشن میں 71 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ اتوار کو منعقد ہوئے اس انتخابی عمل میں قاسم کا مقابلہ چھ امیدواروں سے تھا۔ الیکشن کے دوران ہی اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے انتخابی عمل کو 'غیرمنصفانہ‘ قرار دے دیا تھا۔