داعش افغانستان میں قدم جمانے میں مصروف ہے:سکیورٹی حکام

کابل (آئی این پی ) امریکی اور افغان فوج نے کہا ہے کہ داعش افغانستان میں قدم جمانے میں مصروف عمل ہے ، افغانستان میں حالیہ چند حملے، یورپ اور امریکا میں بڑے حملوں کی تیاری ہے۔ پیر کو افغانستان میں تعینات امریکی افواج اور افغان فوج نے مختلف بیانات میں خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ اسلامک اسٹیٹ عراق اور شام میں پسپائی کے بعد افغانستان میں اپنے قدم جمانے کی کوششوں میں ہے۔ دونوں ملکوں کے سکیورٹی حکام نے بتایا یہ گروہ نئی بھرتیوں کے ساتھ ساتھ امریکا اور دیگر مغربی ممالک پر حملوں کی منصوبہ بندی میں بھی مصروف ہے۔ افغانستان میں تعینات ایک سینئر امریکی اہلکار نے بتایا کہ افغانستان میں حالیہ چند حملے، یورپ اور امریکا میں بڑے حملوں کی تیاری ہے۔ اس اہلکار کے مطابق گروہ کا ہدف مغربی ممالک میں حملے کرنا ہے اور یہ صرف وقت کی بات ہے کہ جنگجو اپنے اس منصوبے کو کب پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن