کراچی،پی ٹی آئی وکلا کا صدر سپریم کورٹ بار کا گھیرائو، ہڑتال کیخلاف نعرے

کراچی(صباح نیوز) کراچی میں تحریک انصاف کے وکلا نے صدر سپریم کورٹ بار کو گھیرے میں لے لیا اور ’’14 جون ہڑتال نامنظور‘‘ کے نعرے لگاتے رہے، وکلا امان اللہ کنرانی سے تکرار کرتے رہے کہ آپ کے فیصلے کو نہیں مانتے۔سپریم کورٹ بار کی جانب سے جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس پر 14 جون کی ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے جس کے خلاف سندھ ہائیکورٹ کے وکلا نے صدر سپریم کورٹ بار کا گھیرائو کر لیا۔ ہڑتال کے فیصلے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے تاہم امان اللہ کنرانی نے کہا کہ فیصلہ متفقہ ہے، ہڑتال ہر صورت میں ہوگی۔ہڑتال کے خلاف ریلی پی ٹی آئی سندھ اور کراچی کے صدور کی سربراہی میں سندھ ہائیکورٹ میں نکالی گئی تھی جس کے دوران صدر سپریم کورٹ بار وکلا کے ہتھے چڑھ گئے۔

ای پیپر دی نیشن