پاکستان ، افغانستان میں قیام امن کیلئے دوطرفہ تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) افغان نائب وزیر خارجہ ادریس زمان کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ کا پاکستان اور افغانستان کے مابین مشترکہ امور پر دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کیلئے ، قیادت کے مابین، اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ پر اتفاق ہوا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے"پاک افغان امن و استحکام مشترکہ حکمت عملی فورم"(APAPPS) کو مزید موثر اور نتیجہ خیز بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنا مصالحانہ کردار نبھاتا رہے گا ۔ افغان نائب وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ پاکستان اور افغانستان نے خطہ میں قیام امن کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے اور دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاک افغان ایکشن پلان برائے امن و ہم آ ہنگی کے تحت پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے پہلے ریویو اجلاس میں مذکورہ اتفاق رائے طے پایا۔خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے پاک افغان مذاکرات کیلئے افغان وفد کی وزارت خارجہ آمد پر سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے وفد کا استقبال کیا۔ سیکریڑی خارجہ سہیل محمود پاکستانی جبکہ افغانی نائب وزیر خارجہ ادریس زمان افغانستان نے اپنے وفود کی قیادت کی ۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان مئی 2018 میں’ اے پی اے پی پی ایس‘ کا قیام عمل میں آیا تھا جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں جامع اور ادارہ جاتی ’فریم ورک‘ کے نظم میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا تھا۔ان مذاکرات میں ’سیاسی وسفارتی، دفاعی سطح پر تعاون، انٹیلی جنس تعاون، معیشت اور مہاجرین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ فریقین کا خطے میں قیام امن کے لیے باہمی تعاون اور اعتماد سازی کے فروغ کے لئے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔اس اجلاس میں دونوں ممالک کے مابین طے پانے والے امور پر، اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ دریں اثناء افغانستان میں قیام امن کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے ذلمے خلیل زاد جلد آئندہ دورہ پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق کابل میں افغان قائدین کے ساتھ امن عمل پر ان کی تازہ ترین مشاورت مکمل ہو چکی ہے جس کے بعد وہ یورپی دارالحکومتوں کے دورہ پر روانہ ہو رہے ہیں جنہیں اعتماد میں لینے اور طالبان کے ساتھ اب تک کی پیشرفت کی تفصیل بتانے کے بعد قطر مذاکرات کے آئندہ دور کیلئے مشاورت کی خاطر ایک بار پھر اسلام آباد پہنچیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...