ہم عوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں :وزیراعلیٰ پنجاب

Jun 11, 2019 | 10:51

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ آج  لاہور میں ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم عوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ترقی اور خوشحالی کے عمل میں کسی کو کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کرنے دیں گے اور لوگ ملک میں مثبت تبدیلی محسوس کریں گے۔عثمان بزدار نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی نااہلی اور ناقص پالیسیوں کے باعث پاکستان کو مالیاتی بحران کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں