پاکستان میرا وطن ہے ، یہیں مروں گا، شہباز شریف  

Jun 11, 2019

 اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)قومی اسمبلی میں  قائد حزب اختلاف  میاں شہباز شریف نے  کہا ہے  کہ پاکستان میرا وطن ہے اپنے وطن میں رہوں گا،یہیں پیدا ہوا یہیں مروں گا۔ پیر  کوپارلیمنٹ   ہاؤس پہنچنے پر صحافیوں  سے بات چیت کرتے ہوئے  میاں شہباز شریف نے کہا   کہ میرے جو ٹیسٹ ہوئے بیرون ملک وہ سارے نارمل آئے ہیں،کمر دردر کیلئے فزیو تھراپی اور دیگر ورزشیں بتائی ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کے  مشترکہ  اجلاس  میں اہم  فیصلے  کئے جائیں گے۔  جب ان سے  پوچھا گیا  کہ حکومت مخالف تحریک لیڈ کون کرے گا آپ یا آصف زرداری،تو  شہبازشریف نے  برجستہ جواب دے  دیا کہ جس کوآپ کہیں گے وہ احتجاج کو لیڈ کرے گا۔

مزیدخبریں