محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیرقانونی بھرتیاں

Jun 11, 2019

کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس دائر نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے 13اگست تک ریفرنس دائر کرنے یا تحقیقات ختم کرنے کا حکم دیا ہے ۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ایم کیوایم رہنما روف صدیقی اور دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے ۔ریفرنس دائر نہ کرنے پر عدالت نے نیب حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو سال سے تحقیقات ہو رہی ہیں، لوگ عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔اگر یہی صورتحال رہی تو ڈی جی نیب کو طلب کر لیتے ہیں۔عدالت نے ہدایت کی کہ 13 اگست تک ریفرنس دائر کریں یا تحقیقات ختم کریں۔

مزیدخبریں