ملک دشمنوں کیخلاف غداری کا مقدمہ دائر ہونا چاہئے۔ مولانا جمیل

کراچی(نیوز رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی (پاکستان )سندھ کے صوبائی امیر مولانا جمیل اظہر وتھر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت اور اس کی سلامتی سے کھیلنے والے عناصر ملک دشمن قوتوں کے ایجنٹ اور آلہ کار ہیں ان عناصر کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر ہونا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز الصدیق گلستان جوہر میں عید ملنے کے لئے آنے والے ڈاکٹر شاہد محمدی، مولانا مرتضیٰ خان رحمانی و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مولانا جمیل اظہر نے کہا کہ جمعیت اہلحدیث عالمی کے تحت عنقریب کراچی پریس کلب میں عید ملن بعنوان استحکام پاکستان منعقد کی جائے گی اور اس سلسلے میں سیکریٹری کراچی پریس کلب کو باضابطہ تحریری درخواست بھی دی جاچکی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افواج پاکستان کی قربانیاں لازوال ہیں جنہیں قوم کا بچہ بچہ سلام پیش کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن