صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال فخر علی شاہ آج امریکی کونسل جنرل سے ملیں گے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کی یوایس کونسل جنرل کراچی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سینئر نائب صدر اور سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد محسن خان، فیڈریشن کے لیگل ایڈوائزر فخر امیر کاظمی اور کراچی سے بیس بال کے کوچ شاہد آفتاب بھی موجود تھے۔ مس سوزن راس اسسٹنٹ کلچرل افیئرز آفیسر یوایس کونصلیٹ جنرل کراچی نے سید فخر علی شاہ کا استقبال کیا۔ کونسل جنرل JoAnne Wagner سے ملاقات میں سید فخر علی شاہ نے اْن کو پاکستان فیڈریشن بیس بال کی بیس بال کی ڈیویلپمنٹ اور پروموشن کے لئے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ سید فخر علی شاہ کے مطابق یوایس کونصلیٹ جنرل کراچی پاکستان فیڈریشن بیس بال اور میجر لیگ بیس بال کے درمیان پل کا کرداراداکرسکتا ہے۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کا ٹارگٹ کم ازکم ایک پاکستانی کھلاڑی کو میجر لیگ بیس بال میں شامل کروانا ہے۔ بیس بال امریکہ کا قومی کھیل ہے اور میجر لیگ بیس بال کا ہیڈکوارٹر بھی امریکہ میں ہے اس لئے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے یو ایس کونصلیٹ جنرل یا یو ایس ایمبیسی کے ساتھ تعلقات میں بہتری اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے۔ سید فخر علی شاہ نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس ڈپلومیسی کے ذریعے بھی تعلقات کو بہتر کیا جاسکتاہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...