لندن ( آن لائن )ورلڈ کپ 2019 میں بار بار گیند کے وکٹوں پر لگنے کے باوجود بیلز نہ گرنے کے عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔اب تک کے 14 مقابلوں میں پانچ مرتبہ ایسا دیکھا گیا ہے کہ گیند اسٹمپس پر لگی تاہم بیلز نہیں گریں۔ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میچ میں بھی ایسا ہی دیکھا گیا جب جسپریت بمرہ نے ڈیوڈ وارنر کو گیند کروائی جو بلے کے اندرونی کنارے سے لگ کر وکٹوں پر جالگی تاہم بیلز نہیں گریں۔سی طرح بنگلہ دیش بمقابلہ انگلینڈ، آسٹریلیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ بمقابلہ سری لنکا اور انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ کے میچز میں بھی اسی طرح کے واقعات رونما ہوئے تھے۔اس حوالے سے ا?سٹریلوی بلے باز ایرون فنچ نے ہفتے کے روز کہا کہ بیلز پر بتیاں لگانے کے باعث یہ کافی وزنی ہوگئی ہیں اور انہیں ہٹانے کے لیے تھوڑی طاقت لگانا پڑتی ہے۔عموماً گیند وکٹوں پر ہلکی سی بھی لگنے کی صورت میں بیلز گرجاتی ہیں اور بلے باز آئوٹ ہوجاتا ہے۔کرکٹ قوانین کے مطابق وکٹوں پر گیند لگنے کے باوجود اگر بیلز نہ گریں تو بلے باز کو آئوٹ قرار نہیں دیا جاسکتا۔