امیتابھ بچن کا ٹویٹر اکاونٹ ہیک، وزیراعظم پاکستان کی تصویر لگا دی.معروف بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا۔
ان کے اکاونٹ پر وزیراعظم پاکستان کی تصاویر کے ساتھ ساتھ کچھ پیغامات بھی لگائے ہیں اور ہیکرز نے ترکی اور پاکستان کے پرچم بھی آویزاں کر دیئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک نظر آتے ہیں. امیتابھ بچن کے اکاونٹ کی پروفائل پکچر پر وزیراعظم پاکستان کی تصویر لگائی گئی ہے جس میں پاکستان سے محبت کا پیغام دیا گیا ہے۔