کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سابق پاکستانی سپید سٹار شعیب اختر نے ورلڈ کپ کے میچوں میں گیند وکٹوں پر لگنے کے باوجود بیلز نہ گرنے پر شدید حیرت کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے سوشل میڈیا پرسوال کیا کہ میگا ایونٹ کے دوران یہ کیا ہو رہا ہے کیونکہ اپنی پوری زندگی میں کبھی ایسا نہیں دیکھا تاہم حالیہ ورلڈ کپ کے ابتدائی10 روز میں 5 مرتبہ گیند وکٹ سے ٹکرائی مگر بیلز نہیں گریں جو حیرت انگیز بات ہے۔